Jul ۳۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں اقوام متحدہ کے دفتر پر حملہ

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں اقوام متحدہ کے دفتر پر حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔

آوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے دفتر پر ہونے والے حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

طالبان کے صوبہ ہرات میں داخل ہونے کے چند گھنٹوں کے بعد راکٹ اور دستی بم سے حملے کیے گئے اور افغانستان میں اقوام متحدہ مشن کے صوبائی ہیڈ کوارٹر کے قریب افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں زبردست جھڑپیں ہوئیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل برائے افغانستان کے نمائندہ خصوصی دیبورا لیونس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عمارت پر کیا گیا یہ حملہ انتہائی افسوسناک ہے اور ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ عمارت پر کس نے حملہ کیا تاہم حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے شہر میں موجود تمام سفارتی عمارتوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

ٹیگس