چاقو کے حملے سے ایک صیہونی زخمی
Aug ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۹ Asia/Tehran
مقبوضہ فلسطین چاقو کے حملے سے ایک صیہونی زخمی ہوگیا۔
خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی کالونی کے ایک باشندے پر مقبوضہ فلسطین میں چاقو سے حملہ کیا گیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی میڈیا ذرائع نے پیر کی شام ایک صیہونی شہری کے چاقو سے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق اس صیہونی پر بتاح تکفا شہر کے نزدیک چاقو سے حملہ کیا گیا۔
میڈیا ذرائع نے تاکید کی ہے کہ چاقو حملے کے بعد صیہونی بری طرح زخمی ہوگیا اور اس بارے میں تحقیقات جاری ہے۔
آج سے ٹھیک ایک مہینے پہلے اسرائیلی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے مشرقی علاقے میں ایک صیہونی فوجی پر چاقو سے حملے کی خبر دی تھی۔