Aug ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • شام کی فوج  نے ایک جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا

شامی فضائیہ نے ریف پر ہونے والے دشمن کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج کے ائیرڈیفنس سسٹم نے حلب کے علاقے ریف میں ایک جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت، دہشتگردوں کی حمایت و مدد کے لئے شام کے فوجی اڈوں اور اس کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہتی ہے ۔

شام کا بحران 2011 میں اس ملک پر سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کے بڑے پیمانے پر حملے سے شروع ہوا ۔

شام پر اس یلغار کا مقصد علاقے کے حالات کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا ہے ۔ شامی فوج نے ابھی حال ہی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت سے داعش دہشتگردوں کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا ہے ۔

ٹیگس