Aug ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • طالبان لیڈر کے زندہ ہونے کے بارے میں اشرف غنی کا شک و شبہ

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان لیڈر کے زندہ ہونے کے بارے میں اپنے شک و شبہ کا اظہار کیا ہے۔

اسنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے منگل کے روز ایوان صدر میں افغان خانہ بدوشوں  کے عمائدین سے ہونے والی ایک ملاقات میں ان سے اپیل کی ہے کہ اگر طالبان لیڈر زندہ ہو تو اسے تلاش کریں اور اس کے ساتھ امن کا پیمان باندھیں۔ 

افغان صدر نے اپنی گفتگو میں ایک بار پھر طالبان کو جاری جنگ کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ حکومت، امن و صلح کی خواہاں ہے اور مذاکرات پر کاربند ہے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے امن کے لئے بہت کوششیں کیں مگر طالبان نے ان کوششوں کو صرف ناکام بنایا ہے۔ 

اشرف غنی نے ایسی حالت میں طالبان لیڈر کے زندہ ہونے کے بارے میں شک و شبہے کا اظہار کیا ہے کہ ماضی میں بیشتر افغان عوام اور سیاستداں، اس بات کا بارہا اعلان کر چکے ہیں کہ طالبان لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ زندہ نہیں ہے، اس لئے کہ اگر وہ زندہ ہوتا تو اس کی آواز یا تصویر سوشل میڈیا پر ضرور نظر آجاتی۔

کچھ عرصے قبل افغان پریس ذرائع نے بھی اعلان کیا تھا کہ ملا ہیبت اللہ اپنے کئی ساتھیوں سمیت پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہو چکا ہے، تاہم طالبان نے اس ہلاکت کی خبر کو غلط قرار دیا ہے۔

ٹیگس