Aug ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • دمشق، شامی فوج کی بس میں دھماکہ

دارالحکومت دمشق کے مغربی علاقے میں شامی فوجیوں کی حامل ایک بس میں دھماکہ ہوا ہے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ بدھ کی صبح صدارتی گارڈ کے رہائشی کمپلکس کے قریب ہوا ہے۔

دھماکے کے باعث بس کی آئل ٹنکی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مخالفین کے بعض ذرائع نے مرنے والوں کی تعداد انیس بتائی ہے۔ ابھی تک یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ یہ دہشتگردانہ دھماکا تھا یا ایک سانحہ تھا۔

ٹیگس