جنوبی لبنان پر اسرائیل کا فضائی حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i390829-جنوبی_لبنان_پر_اسرائیل_کا_فضائی_حملہ
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے ساتھ ملنے والے جنوبی لبنان کے علاقے کو ایک بار پھر اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۴:۲۲ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان پر اسرائیل کا فضائی حملہ

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے ساتھ ملنے والے جنوبی لبنان کے علاقے کو ایک بار پھر اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ جمعرات کی صبح صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے حرجیہ پر کئی میزائل فائر کئے۔ بعض آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرا‏ئیل کے ایف 16 جنگی طیاروں نے حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ ایسے میں ہوا ہے کہ جب عبری  زبان کے ذرائع ابلاغ نے بدھ کے روز جنوبی لبنان پر صیہونی توپخانوں کے حملوں کی خبر دی تھی۔

صیہونی حکومت کا دعوی ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی جانب لبنان سے فائرکئے گئے 3 میزائلوں کے بعد جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عبری زبان کے ٹیلی ویژن چینل کان کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے لبنان پر توپوں کے 100 گولے فائر کئے۔