Aug ۰۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں مسافر بس پر حملہ

افغانستان کے صوبے میدان وردک کے مرکزی شہر میں مسافر بس پر ہونے والے راکٹ حملے میں سات افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

 صوبائی کونسل کے رکن سردار بختیاری نے بتایا ہے کہ صوبہ کے مرکزی شہر میں ایک مسافر بس کو راکٹ کا نشانہ بنایا گیا جس میں پانچ مسافر ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو  گئے۔

 مقامی حکام نے طالبان کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے تاہم طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ یہ حملہ سرکاری فوج نے کیا ہے۔

 کہا جارہا ہے کہ یہ بس بامیان سے کابل جا رہی تھی اس میں سوار تمام افراد عام شہری تھے۔

اسی دوران اطلاعات ہیں کہ افغان حکومت کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ دواخان مینہ پال کو طالبان نے ہلاک کردیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ مینہ پال کو کابل کے دارالامان نامی علاقے میں قتل کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ان دنوں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے۔  

ٹیگس