Aug ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۲ Asia/Tehran
  • کربلا میں پرچم تبدیل، عزاداروں کو بارگاہ حسینی سے اذن عزا مل گیا

محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی کربلائے معلی میں سید الشہدا حضرت امام حسین (ع) اور حضرت ابوالفضل العباس(ع) کے روضہائے پاک میں سرخ پرچـم تبدیل اور سیاہ پرچم نصب کردیئے گئے ہیں۔

 ہمارے نمائندے کے مطابق تبدیلی پرچم کی رسم میں ہزاروں عزاداروں اور عاشقان اہلبیت رسول(ص) شریک ہوئے اور اذن عزا حاصل کیا۔

ہر سال ماہ محرم کی آمد سے قبل اہلبیت علھیم السلام کی مقدس ہستیوں کے روضوں میں سرخ اور سبز پرچموں کی جگہ سیاہ پرچم لہرائے جاتے ہیں اور حاضرین اذن عزا حاصل کرکے سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا آغاز کرتے ہیں۔

 ایران میں بھی مقدس ہستیوں کے روضوں میں نصب سبز پرچم تبدیل اور سیاہ پرچم نصب کردیئے گئے ہیں۔

مشہدمقدس میں حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام، قم المقدسہ میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا، شہر رے میں حضرت عبدالعظیم حسنی، تہران میں حضرت صالح ابن زین العابدین اور شیراز میں حضرت احمد ابن موسی شاہ چراغ کے روضوں میں پرچم کی تبدیلی کے بعد عزائے حسینی کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔

ایران کے محکمہ صحت نے کورونا کی وبا کے پیش نظر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی مجالس عزا کے  انعقاد کے لیے خصوصی ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس پر عزادار سختی کے ساتھ عملدرآمد کر رہے ہیں۔ 

ٹیگس