Aug ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۶ Asia/Tehran
  • افغانستان، فوج میں اعلی سطح پر تبدیلی

افغان آرمی چیف آف اسٹاف ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

افغان صدر اشرف غنی نے جنرل ہیبت اللّٰہ علی زئی کو افغان فوج کا نیا چیف مقرر کردیا ہے۔

افغانستان میں تشدد کی نئی لہر کے باعث 21 جون کو ہی افغان صدر نے جنرل ولی محمد احمد زئی کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف تعینات کیا تھا۔

برطرف ہونے والے افغان آرمی چیف ولی محمد احمد زئی کی کارکردگی کو بڑے پیمانے پرتنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

 ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کابل میں طاقت کے ذریعے مسلط کی جانے والی حکومت کو تسلیم نہ کریں۔

نیوز بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے دوحہ میں دو اہم ملاقاتیں ہورہی ہیں، جن میں خطے اور کثیر الجہتی تنظیموں کے نمائندے اکٹھے ہوئے ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان امن عمل پر تین روزہ کثیر الجہتی اجلاس جاری ہے۔

ٹیگس