Aug ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۵ Asia/Tehran
  • اقتدار میں شمولیت کی طالبان کو مشروط پیشکش

حکومت کابل نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے اقتدار میں طالبان کو مشروط طور پر شامل کیا جا سکتا ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق دوحہ مذاکرات میں شریک حکومت افغانستان کے ایک باخبر ذریعے نے جمعرات کے روزکہا ہے کہ کابل نے تشدد کا سلسلہ ختم کرنے کے عوض طالبان کو مشروط طور پر اقتدار میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔

اس ذریعے کا کہنا ہے کہ حکومت افغانستان نے قطر کے ذریعے طالبان کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کرنے کی صورت میں افغانستان کے اقتدار میں شامل ہو سکتے ہیں۔

اس تجویز سے متعلق ابھی افغان حکومت کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ٹیگس