Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

غرب اردن میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شب بیت لحم کے الدھیشہ کیمپ کے قریب صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں کے دوران صیہونی فوجیوں نے کئی فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

صیہونی، اپنے مذموم اہداف کے حصول کے لئے فلسطین کے مختلف علاقوں پر تقریبا ہر روز حملے کرتے ہیں اور انھیں بےبنیاد الزامات کے تحت گرفتار کر لیتے ہیں۔

 درایں اثنا معا نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل سیون نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کی شب لبنانی سرحد کے قریب صیہونی کالونی کریات شمونا میں ایک فوجی چھاؤنی میں بڑے پیمانے پر آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا جس سے وہاں فضاؤں میں دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور باشندوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔

صیہونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ آتش زدگی کا سلسلہ فوجی چھاؤنی میں ایک لائٹر جلانے کے سبب شروع ہوا جو کالونی اور جنگل کی طرف پھیل گیا ہے۔

ٹیگس