Aug ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۰ Asia/Tehran
  • مزار شریف بھی سقوط کرگیا

افغانستان کے شہر مزار شریف کے مکمل سقوط کرجانے کی خـبریں موصول ہوئی ہیں۔

طالبان کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ صوبہ بلخ کا صدر مقام مزار شریف مکمل طور پر ان کے قبضے میں آگیا ہے۔

مزار شریف شمالی افغانستان کا اہم  ترین شہر شمار ہوتا ہے۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہر میں داخل ہونے کے بعد مزار شریف جیل میں موجود تمام قیدیوں کو آزاد کردیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ کمانڈر عطا محمد نور اور مارشل دوستم جو مزار شریف کا دفاع کر رہے تھے، حیرتان نامی علاقے کی جانب کوچ کرگئے ہیں۔  بعض خبروں میں ان کے تاجکستان کوچ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ 

ٹیگس