Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  •  افغانستان سے مغربی سفارتکاروں کا انخلا

افغان دارالحکومت کابل کی جانب طالبان گروہ کی پیش قدمی اور کابل کے بعض علاقوں میں ان کےداخل ہو جانے کے بعد مغربی ملکوں نے کابل میں اپنے سفارت خانے بند کر دیئے ہیں اور طالبان کی پیشقدمی نے مغربی سفارتکاروں کو وہاں سے نکلنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ممکنہ طور پر سقوط کر جانے سے خائف ہو کر بعض مغربی ملکوں نے سفارت خانے بند اور سفارتکاروں کو وہاں سے نکالنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

افغانستان میں جرمنی، برطانیہ، ڈنمارک، اسپین، اور ہالینڈ نے اپنے سفارتکاروں کی تعداد بہت کم کردی ہے اور ان ممالک نے اپنے سفارت خانے کے مقامی کارکنوں کو نکال دیا ہے۔

سوئیٹزرلینڈ، ناروے اور جمہوریہ چیک نے بھی اپنے سفارتکاروں کو افغانستان سے باہر نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

امریکہ، برطانیہ اور حال ہی میں کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ کابل اور اس شہر کے ہوائی اڈے کی حفاظت کے لئے اپنے فوجی روانہ کریں گے۔

واضح رہے کہ کابل شہر میں طالبان عناصر کی پیش قدمی سے جہاں افغان حکومت کو سخت خطرات لاحق ہو گئے ہیں وہیں علاقائی و عالمی سطح پر بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ٹیگس