طالبان مذاکرات کے لیے وقت دیں، عبداللہ عبداللہ کی اپیل
افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے طالبان سے مذاکرات کے لیے وقت طلب کیا ہے۔
افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے طالبان سے مذاکرات کے لیے وقت طلب کیا ہے۔
مڈیارپورٹوں کے مطابق عبدﷲ عبدﷲ کا کہنا ہے کہ طالبان مذاکرات کے لیے کچھ وقت دیں۔کہا جارہا ہے کہ افغان مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبدﷲ عبدﷲ کا وفد کے ہمراہ طالبان سے مذاکرات کے لیے قطر روانہ ہونے کا امکان ہے۔افغان مصالحتی کونسل کا وفد طالبان سے اقتدار کی منتقلی پر بات چیت کریگا۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ کابل سمیت پورے افغانستان پر طالبان کا قبضہ ہوجانے کے بعد اقتدار کی متنقلی کے لیے دوحہ میں مذاکرات کی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ وہ اگلے کچھ دنوں میں ملک اقتدار کی پرامن منتقلی چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز طالبان کابل میں داخل ہوگئے تھے جس کے بعد پورے ملک پر ان کا قبضہ ہوگیا ہے اور صدر اشرف غنی اور ان کے بہت معاونین افغانستان چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔