شام میں صیہونی ٹولے کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ
-
فائل فوٹو
صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شام میں اس کا ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کا اسکائی رائڈر ماڈل کا ایک ڈرون طیارہ شام میں کارروائیاں انجام دیتے وقت گرکر تباہ ہوگیا۔
صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس ڈرون طیارے کے گرنے کی وجہ تکنیکی خرابی تھی۔
یہ خبر ایسی حالت میں سامنے آئی ہے کہ ایک عرصے سے صیہونی حکومت کے فوجی حلقے شامی فوج کی مضبوط دفاعی توانائیوں پر تشویش ظاہر کرتے رہے ہیں۔ شامی فوج کا ڈیفنس سسٹم، حالیہ برسوں کے دوران بارہا جنگی طیاروں، ڈرون طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے اس ملک پر صیہونی حکومت کے میزائلی حملوں کا مقابلہ کرتا رہا ہے۔
صیہونی حکومت دہشتگردوں کی حمایت و مدد کے لئے شام کے بنیادی ڈھانچے اور فوجی اڈوں پر حملے کرتی رہی ہے۔ اب چونکہ شام میں مختلف دہشتگرد گروہوں کو بری طرح شکست کا سامنا ہے اس لئے اسرائیل، شام میں دہشتگردوں کی مکمل شکست پر تشویش میں مبتلا ہے۔