Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۰:۵۵ Asia/Tehran
  • لبنان کے مسیحی رکن پارلیمنٹ کا بیان، ایندھن کے بحران نے دوست اور دشمن کا پتہ بتا دیا

لبنان کے ایک مسیحی رکن پارلیمنٹ نے بیروت کی مدد کرنے میں مغربی ممالک کے دوغلے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایندھن کے بحران نے ہمیں بتا دیا کہ ہمارا دوست کون ہے اور ہمارا دشمن کون ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے مسیحی رکن پارلیمنٹ سزار معلوف نے مغربی ممالک کے دوغلے رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بغیر کسی شرط کے ہی مدد قبول کریں گے۔

انہوں نے ایران کی جانب سے آئیل ٹینکر بھیجے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی اور عرب اتحادیوں نے ہمیں فروخت کر دیا۔

سزار معلوف نے المیادین چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کا واحد دشمن، اسرائیل ہے اور لبنان کی مدد کے لئے ایران کی جانب سے بھیجے جانے والے آئیل ٹینکر پر اسرائیل کا رد عمل ہمارے اقتدار اعلی کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہمارے عرب اور مغربی اتحادیوں نے ہمیں فروخت کر دیا تو کیا ہم ایران کی مدد بھی قبول نہ کریں جبکہ دنیا کے سارے ممالک ہماری قوم کی بے عزتی کر رہے ہیں۔

لبنان کے رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ لبنانی قوم مدد لینے کے لئے کوئی شرط قبول نہیں کرے گی اور ایران بھی اپنی کوئی شرط ہم پر مسلط نہيں کرے گا۔

ٹیگس