Aug ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

جنوبی لبنان کے مقبوضہ شبعا فارمز میں دھماکے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

لبنانی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ شبعا فارمز میں دھماکے کی آوازیں سنی گئی ہیں اور ابتدائی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دھماکا مقبوضہ شبعا فارمز میں صیہونی حکومت کی فوجی مشقوں کے نتیجے میں ہوا ہے۔

لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت گاہے بگاہے مقبوضہ شبعا فارمز میں فوجی مشقیں انجام دیتی رہتی ہے جس میں فائر کئے جانے والے توپوں کے گولوں کی آوازیں اطراف کے دیہاتوں اور حاصبیا اور مرجعیون کے علاقوں میں بھی سنائی دیتی ہے۔

صیہونی فوج نے جنوبی لبنان سے پسپائ‏ی اختیار کرنے کے بعد بھی شبعا فارمز کے زرخیز علاقے کو آزاد نہیں کیا اور حالیہ برسوں میں مختلف بہانوں سے اس فارمز کے اطراف کے علاقوں کو فضائی حملوں اور گولہ باری کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔

صیہونی حکومت کا دعوی ہے کہ شبعا فارمز لبنان کا حصہ نہیں ہے۔

مقبوضہ شبعا فارمز میں صیہونی فوجیوں کی یہ فوجی مشقیں ایسے عالم میں بڑھ گئی ہیں کہ دوہفتے قبل حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے علاقوں پرصیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے جواب میں شبعا فارمز کے اطراف کی زمینوں کو جہاں صیہونی فوج کے اڈے ہیں، میزائیل کا نشانہ بنایا تھا۔

صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے حالیہ حملے سے صیہونی حکومت اور اس کے فوجی کمانڈروں میں تشویش اور خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔

ٹیگس