Aug ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۳ Asia/Tehran
  • شام سے سفارتی تعلقات کبھی ختم نہیں ہوئے: عراقی وزیر خارجہ

عراق کا کہنا ہے کہ شام سے کبھی بھی تعلقات قطع نہیں کئے۔

عراق کے وزیر خارجہ نے شام کے ساتھ تعلقات جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بغداد اجلاس میں شرکت کے لئے شام کو دعوت نہ دینے کی وجہ اختلافی مسائل ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ فؤاد معصوم نے خبر دی ہے کہ ہمسایہ ممالک کا اجلاس، سنيجر کے روز بغداد میں منعقد ہوگا۔

فؤاد حسین نے اسپوتنک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغداد نے اس اجلاس میں شرکت کے لئے پڑوسی ممالک کو دعوت دی ہے۔ بغداد نے سیکورٹی کونسل کے پانچ مستقل رکن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے، روس بھی اپنے سفیر کے ساتھ اس اجلاس میں شرکت کرے گا۔  

انہوں نے شام کو اس اجلاس میں دعوت نہ دیئے جانے کے بارے میں کہا کہ شام کا مسئلہ، ایک اختلافی مسئلہ ہے، شامی بھائیو کو اس موضوع کر سمجھنا چاہئے، ہمارے تعلقات اچھے ہیں اور شام کے ساتھ ہمارے سفارتی تعلقات کبھی بھی قطع نہیں ہوئے۔

عراق کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کی موجودگی کے بارے میں کہا کہ عراق، امریکی فوجیوں کے انخلا کے لئے تیار ہے، بغداد کے پاس دہشت گردوں سے مقابلے کے سارے اسباب و وسائل ہیں۔

ٹیگس