Aug ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی جارحیتیں علاقائی امن و سیکورٹی کے لئے خطرہ ہیں : بشار الجعفری

شام کے نائب وزیر خارجہ نے اس ملک کے قومی اقتدار اعلی کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیتیں علاقے کے امن و سیکورٹی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے دمشق میں اقوام متحدہ کی قیام امن کمیٹی کے سربراہ آلین ڈویل سے ملاقات میں شام کے تازہ ترین حالات کا جائزہ لیا۔

 بشار الجعفری نے اس ملاقات میں کہا کہ دمشق، اقوام متحدہ کی قیام امن کمیٹی کے کاموں کی حمایت کرتا ہے۔

 بشار الجعفری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قیام امن کمیٹی کو سلامتی کونسل میں صیہونی حکومت کی جارحیتوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ کرنا چاہئے۔

آلن ڈویل نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ مذکورہ کمیٹی اطلاعات اکٹھا کرنے اور مقبوضہ علاقوں اور شام کے سرحدی علاقے میں اس کمیٹی کے اہلکاروں کے تعاون سے اس کا تجزیہ کر رہی ہے۔

صیہونی حکومت، دہشتگردوں کی مدد و حمایت کے لئے شام کے فوجی اڈوں اور بنیادی تنصیبات کو حملے کا نشانہ بناتی رہتی ہے جس پر شام اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں بارہا اعتراض درج کرا چکا ہے مگر تاحال اسکا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

ٹیگس