درعا سے دہشتگردوں کے ایک گروہ کا انخلاء
شام کے ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ روس کی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی معاہدے کے تناظر میں شامی باغیوں کا ایک گروہ درعا سے باہر نکل گیا۔
اسکای نیوز کی رپورٹ کے مطابق شام کے ہیومن رائٹ واچ نے اعلان کیا ہے کہ شامی باغیوں کا پہلا گروپ صوبہ درعا سے روانہ ہو گیا۔
درعا سے شامی باغیوں کا انخلاء روس کی ثالثی میں ہونے والی حالیہ جنگ بندی پرعمل درآمد کا آغاز ہے۔ درعا میں گذشتہ ہفتوں کے دوران شامی فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔
حالیہ جھڑپوں کے بعد انسانی امور میں اقوام متحدہ کے کوارڈینیٹر دفتر نے اعلان کیا ہے کہ درعا اور اس کے اطراف کے علاقوں سے تقریبا چھتیس ہزار چھے سو افراد فرار کر چکے ہیں۔
شام کے ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ جولائی کے آخر میں درعا میں شروع ہونے والی جھڑپوں کا شمار حالیہ تین برسوں کے دوران پرتشدد ترین جھڑپوں میں ہوتا ہے۔