سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت، 3 یمنی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i392173-سعودی_عرب_کی_وحشیانہ_جارحیت_3_یمنی_شہید
جارح سعودی عرب نے یمن کو ایک مرتبہ پھر اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۶:۱۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت، 3 یمنی شہید

جارح سعودی عرب نے یمن کو ایک مرتبہ پھر اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی فوج نے کل صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقوں شدا اور منبه پر توپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں 3 یمنی شہری شہید ہو گئے۔

سعودی عرب کے جنگی طیارے ہر روز یمن کے مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے حالیہ دنوں کے دوران یمن کے مختلف صوبوں میں رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔

 سعودی عرب ، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پرجارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔

یمنی عوام کے استقامت و پائداری کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اب تک اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں ہو سکا ہے ۔