Aug ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • طالبان نے سیف زون بنانے سے متعلق فرانس کے صدر کی تجویز کو مسترد کردیا

افغانستان کی صورتحال پر آج اقوام متحدہ کا اجلاس ہونے والا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے قطر میں اپنے ایک بیان میں سیف زون بنانے سے متعلق  فرانس کے صدر میکرون کی تجویز کو غیر ضروری بتاتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

سہیل شاہین نے کہا کہ افغانستان ایک آزاد و مستقل ملک ہے اور سیف زون ان ممالک میں بنانے کی ضرورت ہے جن ممالک نے یہ تجویز پیش کی۔

واضح رہے کہ فرانس کے صدر نے کابل میں اقوام متحدہ کے تحت سیف زون بنانے کی تجویز پیش کی تھی ۔

افغانستان کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔ اس سے قبل سلامتی کونسل کا اجلاس افغانستان پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے ایک دن بعد 16 اگست کو ہوا تھا۔

ٹیگس