Aug ۳۱, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran

20 سال تک افغانستان پر غاصبانہ قبضہ کرنے کے بعد آخرکار امریکا اور اس کے اتحادیوں کو اس ملک سے شکست کھا کر نکلنا ہی پڑا۔

پیر کی رات افغانستان سے آخری طیارے کے نکلتے ہی طالبان نے خوشیاں منائی اور ہوائی فائرنگ کی۔

طالبان نے کہا کہ افغانستان اب پوری طرح سے آزاد ہو گیا اور آزادی کا جشن مناتے ہوئے آتشبازی کی گئی اور ہوائی فائرنگ ہوئی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے منگل کی علی الصباح ایک بیان میں کہا کہ امریکی فوجیوں نے کابل ایئرپورٹ کو چھوڑ دیا اور ہمارے ملک کو مکمل آزادی مل گئی۔

امریکا نے تائید کی ہے کہ اس کے آخری فوجیوں نے ڈیڈ لائن سے پہلے کی افغانستان چھوڑ دیا۔

 

ٹیگس