شام، دیرالزور میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
Sep ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دیرالزور میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔
الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے دیرالزور میں کنیکو سے معروف اس فوجی اڈے پر کم ازکم 2 راکٹ فائر کئے گئے۔ دیرالزور کے مشرقی علاقے میں واقع اس فوجی اڈے پر گزشتہ ایک ماہ میں ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس قبل ہونے والے حملے میں 9 راکٹ فائر کئے گئے تھے۔
شام کے صوبے دیرالزور میں امریکی اتحادیوں کے ایک فوجی اڈے پر سائرن بجنے کے بعد مقامی ذرائع نے راکٹ حملے کی خبر دی ہے۔
واضح رہے کہ شام میں امریکہ کے فوجی ٹھکانے نہ صرف شام بلکہ علاقے کے مختلف ملکوں نیز پورے علاقے کے لئے بدامنی و عدم استحکام کا باعث بنے ہوئے ہیں۔