Sep ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
  • ہرات میں افغانستان خواتین کا اپنے حقوق کے لیے مظاہرہ

سیکڑوں افغانستان خواتین نے مغربی شہر ہرات میں مظاہرہ کر کے عورتوں اور لڑکیوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کے مطابق، مظاہرے کے شرکا افغان خواتین کی تعلیم اور ملازمتوں کے حق کو یقینی بنانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نئی حکومت افغان خواتین کو ان کے دیئے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے مقامی کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ افغانستان میں غذائی اشیا کا اسٹاک تیزی سے ختم ہو رہا ہے ہمیں عنقریب غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
درایں اطلاعات ہیں کہ صوبہ مزار شریف میں نصب افغانستان کا سہ رنگی پرچم اتار کر طالبان کا پرچم اور طالبان لیڈروں کی تصاویر کے حامل بینر نصب کر دیئے گئے ہیں۔
صوبہ بلخ کے مرکزی چوارہوں سے بھی افغان رہنماؤں کی تصاویر اتار دی گئی ہیں اور ان کی جگہ ملا عمر اور دیگر طالبان لیڈروں کی تصاویر نصب کر دی گئی ہیں۔

ٹیگس