Sep ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت میں کسے کونسا عہدہ ملے گا

طالبان کے سربراہ ملا ہبت اللہ اخونزادہ کے ماتحت گورننگ کونسل بننے کے امکانات ہیں۔

افغانستان میں نئی حکومت کے خدوخال  چند گھنٹوں بعد سامنے آنے والے ہیں اور اس وقت کابل کے صدارتی محل میں تقریب کی تیاریاں جاری ہیں اور وہاں کافی گہما گہمی ہے۔

افغانستان سے امریکہ کی واپسی کےبعد آج افغان حکومت بنائے جانے کا امکان ہے، افغانستان میں حکومت سازی کے لیے طالبان نے آج بعد نماز جمعہ کابل میں اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں سربراہ حکومت اور کابینہ کے فیصلے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ملا ہیبت ﷲ کو طالبان حکومت کا سپریم لیڈر اور ملا غنی برادر کو حکومت کا سربراہ بنانے کا امکان ہے جبکہ شیر محمد عباس ستانکزئی کو افغانستان کا وزیر خارجہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

ملا ضعیف کو پاکستان میں دوبارہ سفیر نامزد کیا جاسکتا ہے، ذبیح ﷲ مجاہد اور سراج الدین حقانی کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

طالبان حکومت میں عبدﷲ عبدﷲ، حامد کرزئی اور گلبدین حکمت یار سمیت دیگر افغان رہنماوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے تاہم ابھی اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

ٹیگس