Sep ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • بحرین میں صیہونی حکومت کا پہلا سفیر تعینات

مقبوضہ فلسطین میں بحرین کے سفیر کی تعیناتی کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے بھی بحرین میں اپنے سفیر کو تعینات کر دیا ہے۔

معا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں بحرین کے پہلے سفیر خالد یوسف الجلاہمہ،  آل خلیفہ حکومت کے مشن پر تل ابیب پہنچ گئے ہیں جبکہ غاصب صیہونی حکومت نے بھی ایتان نائیہ کو بحرین میں اپنے سفیر کی حیثیت سے تعینات کیا ہے۔

دوسری جانب تل ابیب میں بحرین کے سفیر نے مقبوضہ فلسطین کے وزیر خارجہ یائیر لاپید کو سفارتی دستاویزات پیش کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ہونے والی ملاقات میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ اور بحرینی سفیر نے دو طرفہ تعلقات کی مزید بہتری کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

یہ بھی دیکھئے: بحرین کی فضاؤں میں ’’مردہ باد اسرائیل‘‘ کے نعرے۔ ویڈیو

واضح رہے کہ تل ابیب میں بحرینی سفیر کی تعیناتی سے متعلق آل خلیفہ حکومت کے اقدام پر بحرین میں سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

بحرینی مظاہین نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب کے ساتھ منامہ کے روابط کی برقراری کا بحرینی عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بحرینی عوام نے اسرائیل کے ساتھ آل حکومت کے تعلقات کی بحالی کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے پرچم کو بھی نذر آتش بھی کیا۔

ٹیگس