جب تک زندہ ہوں طالبان درہ پنجشیر پر قبضہ نہیں کرسکتے: احمد مسعود
مزاحمتی اتحاد نے درہ پنج شیر میں طالبان کی فتح کا دعویٰ مسترد کر دیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق احمد مسعود نے کہا ہے کہ جب تک وہ زندہ ہیں درہ پنج شیر پر طالبان کا قبضہ نہیں ہو گا۔
طالبان ذرائع نے درہ پنج شیر پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی پنج شیر کے تمام 34 اضلاع پر ہمارا کنٹرول ہے۔
دوسری جانب قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان علی نظاری نے طالبان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے جنگجوؤں کو طالبان پر سبقت حاصل ہے۔
علی نظاری نے کہا کہ قومی مزاحمتی فرنٹ نے پنج شیر وادی کے شمال مشرق میں طالبان جنگجوؤں کو گھیر لیا ہے۔
ترجمان قومی مزاحمتی فرنٹ کا کہنا ہے کہ پنج شیر میں کئی سو طالبان جنگجو پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ پنج شیر میں طالبان کا اسلحہ ختم ہورہا ہے۔
علی نظاری نے کہا کہ درہ پنج شیر میں طالبان ہتھیار ڈالنے کی شرائط پر مذاکرات کر رہے ہیں۔