کابل میں خواتین نے مظاہرہ کر اپنے حقوق کا مطالبہ کیا
افغان خواتین نے کابل میں مظاہرہ کرکے مستقبل کی حکومت میں اپنے حقوق کا مطالبہ کیا ہے۔
کابل سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ مظاہرہ کرنے والی خواتین نے ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں آزادی، روزگار اور تعلیم سمیت خواتین کے حقوق کی حمایت میں نعرے درج تھے۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرہ کرنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ عورتوں کو ان کے حقوق دیئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان سے بچنے کے لئے پاکستان کا رخ کرنے والے افغان مہاجرین دونوں ملکوں کی سرحدوں پر سرگرداں ہیں۔ ہمارے نمائندے کے مطابق ہزاروں افغان شہری طالبان سے بچنے کے لئے سرحد پار کرکے پاکستان کی حدود میں داخل ہوگئے ہیں لیکن سرحد پر ہی سرگرداں ہیں۔ اسی کے ساتھ اب بھی بہت سے افغان شہری سرحد پر پہنچ گئے ہیں اور پاکستان میں داخل ہونے کی فکر میں ہیں۔
طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھال لینے کے بعد اعلان کیا ہے کہ کسی بھی افغان شہری کو ملک سے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ طالبان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت میں ہر قوم اور مذہب سے تعلق رکھنے والے افغان شہریوں کے حقوق محفوظ رہیں گے، اسکے باوجود افغان میں خاصی بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے۔