کیا پنجشیر میں طالبان داخل ہوگئے+ویڈیو
طالبان نے دعویٰ کیا کہ اس نے صوبہ پنجشیر کے ضلع شتل کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
دوسری جانب پنجشیر محاذ کے ترجمان فہیم دشتی نے اس بارے میں کہا کہ طالبان نے پہاڑی علاقے میں کئی دھماکوں کے ساتھ دشت ریوت کے علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے اور انہوں نے بڑی تعداد میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کو جمع کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں جبکہ خاواک بارڈر کی سپلائی لائن کاٹ دی گئی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں طالبان جنگجوؤں کو پریاں ضلع میں محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔
پنجشر محاذ کے ترجمان فہیم دشتی نے طالبان کے شتل ضلع پر قبضے کے دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
دریں اثنا ، افغانستان کے سابق صدر اور مزاحمتی محاذ کے ایک اہم کمانڈر امر اللہ صالح نے طلوع نیوز کو بتایا کہ وہ پنجشیر میں ہیں اور وہاں ابھی بھی طالبان اور مزاحمتی گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔