اپنے حقوق کے لئے افغان خواتین میدان میں + ویڈیو
Sep ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
افغان خواتین نے کابل میں مظاہرہ کرکے مستقبل کی حکومت میں اپنے حقوق کا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرہ کرنے والی خواتین نے ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں آزادی، روزگار اور تعلیم سمیت خواتین کے حقوق کی حمایت میں نعرے درج تھے۔
مظاہرہ کرنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ عورتوں کو ان کے حقوق دیئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھال لینے کے بعد اعلان کیا ہے کہ کسی بھی افغان شہری کو ملک سے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ طالبان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت میں ہر قوم اور مذہب سے تعلق رکھنے والے افغان شہریوں کے حقوق محفوظ رہیں گے، اسکے باوجود افغان میں خاصی بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے۔