Sep ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ آل خلیفہ حکومت کے گٹھ جوڑ کی مخالفت میں بحرینی عوام نے دارالحکومت منامہ میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔

المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منامہ میں کئے جانے والے احتجاج کے دوران  بحرینی مظاہرین نے غاصب صیہونی حکومت کے پرچم کو پیروں تلے روندا اور بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے اور غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ آل خلیفہ حکومت کے گٹھ جوڑ اور تل ابیب کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے کا سلسلہ جاری رکھنے   پر زور دیا۔

یہ مظاہرہ الوفاق الاسلامی جماعت  کی اپیل پر کیا گیا جس کا مقصد بحرین کی ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن نے بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی جانے والی تصاویر کو دکھایا ہے جن میں بحرین کے عوام آل خلیفہ حکومت کی مخالفت میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں اور وہ غاصب صیہونی حکومت اور آل خلیفہ کے خلاف شدید نعرے لگا رہے ہیں۔ اسی طرح تیرہ ستمبر کو غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ بحرین کے تعلقات کی برقراری کے مقابلے میں قومی مزاحمت کا دن قرار دیا گیا ہے اور اس دن فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت میں آواز بلند کئے جانے کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کی برسی کے موقع پر بحرین میں احتجاج کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے اور پورے بحرین میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

ٹیگس