Sep ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • طالبان نے مذاکرات کی پیشکش کو ٹھکرا دیا

طالبان نے مذاکرات پر مبنی افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں مزاحمتی محاذ کے لیڈر احمد مسعود کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ محمد نعیم نے پنجشیر میں مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب مذاکرات کے لئے کچھ بچا نہیں ہے۔

محمد نعیم نے دعوا کیا کہ احمد مسعود نے صلح و آشتی پر مبنی طالبان کی درخواست کو مسترد کیا جس کے بعد اُن کے ساتھ مذاکرات کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہ گئی۔

گزشتہ گھنٹوں کے دوران احمد مسعود نے یہ کہا تھا کہ اگر طالبان پنجشیر، کاپیشا، پروان اور اندراب میں اپنے حملے روک دیتے ہیں تو وہ بھی جنگ سے دستبردار ہو جائیں گے۔

اس سے قبل طالبان نے پنجشیر محاذ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کی بات کی تھی۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ طالبان کے خلاف مزاحمت کرنے والے محاذ کے ترجمان اور ایک سینیئر کمانڈر فہیم دشتی طالبان کے حملے میں مارے گئے ہیں۔ فہیم دشتی افغانستان کی اعلیٰ مصالحتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ کے بھانجے تھے اور ایک ممتاز میڈیا پرسن کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔

 

ٹیگس