Sep ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں خواتین کے اپنے حقوق کے حق میں مظاہرے

افغان خواتین نے دارالحکومت کابل اور بدخشاں میں ایک بار پھر مظاہرے کیے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، مغربی کابل میں طالبان مخالف مظاہرہ کرنے والی خواتین سماجی آزادیوں، روزگار اور تعلیم جیسے حقوق کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ مظاہرے میں شریک خواتین نے عورتوں کو سماج سے کاٹے جانے کی مخالفت میں نعرے لگاتے ہوئے ، مردوں کے برابر حقوق دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔

ادھر شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں بھی خواتین نے اپنے حقوق کی بالادستی کے لیے مظاہرے کیے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ یہ مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کرگئے اور کم سے کم ایک کے شدید زخمی ہونے کی خبر ہے۔ مظاہرے میں شریک خواتین حکومت میں بھی اپنی حصہ داری کا مطالبہ کر رہی تھیں۔

گزشتہ دنوں بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت اس ملک کے مختلف شہروں میں خواتین کے مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔

ٹیگس