افغانستان، فہیم دشتی کے قتل میں بی بی سی کا کردار+ ویڈیو
Sep ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۶:۵۵ Asia/Tehran
افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے ترجمان فہیم دشتی کے قتل میں بی بی سی کے کردار کا انکشاف ہو گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ فہیم دشتی اپنی موت سے کچھ دیر پہلے تک بی بی سی سے لائیو انٹرویو کر رہے تھے اور انٹرویو کے دوران کی لائن دو منٹ کے لئے کٹ جاتی ہے اور برطانوی نشریاتی ادارہ ان کا ٹیلیفون نمبر اسکرین پر جاری کر دیتا ہے۔
اسی نمبر کو ٹریک کرکے ڈرون طیاروں نے فہیم دشتی کی لوکیشن پر حملہ کر دیا۔
بی بی سی اس بارے میں مسلسل صفائی دے رہا ہے۔