اربیل ہوائی اڈے پر امریکی چھاؤنی پر ڈرون حملہ، اب عراق سے امریکی انخلا کے آثار نمایاں ہونے لگے
عراق کے کردستان علاقے کے صدر مقام اربیل کے ہوائی اڈے میں امریکی چھاؤنی پر ڈرون حملے کی خبر ہے۔
عراق سے دہشتگرد امریکی فورسز کو نکال باہر کرنے کے لئے عراقیوں کی جاری کوششوں کے درمیاں، اس بار اربیل کے ہوائی اڈے میں امریکی چھاؤنی پر حملہ ہوا۔
عراقی میڈیا نے اربیل ایئر پورٹ پر دھماکہ ہونے کی آواز سنائی دینے کی خبر دی اور اس ایئرپورٹ پر امریکی چھاؤنی پر ڈرون سے حملہ ہونے کا احتمال ظاہر کیا ہے۔
ارنا کے مطابق، رپورٹ ملنے تک یہ بات واضح نہیں ہو سکی تھی کہ دھماکوں کی آواز کسی چیز کی تھی لیکن اربیل کے سکیورٹی عہدیداروں نے بعض ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ دھماکے بم سے لیس ڈرون کے حملوں کا نتیجہ تھے۔
عراق کے سوشل میڈیا نیٹورک میں اربیل میں امریکی فوجی چھاؤنی کے نشانہ بننے کی ویڈیو گشت کر رہی ہے۔
عراق کے استقامتی گروہوں کے نزدیک سمجھے جانے والے سوشل نیٹورک کے ذارئع نے تین میزائیل لگنے کی خبر دی ہے۔
اس سے پہلے اربیل میں امریکی کاؤنسلیٹ کے خالی ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ فی الحال اربیل آنے جانے والی پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔
رپورٹ ملنے تک اس حملے کی ذمہ داری کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی تھی۔