Sep ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

شام کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی صوبہ درعا کے تمام علاقوں پر فوج کا کنٹرول ہو جائے گا۔

اسپوٹنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج مغربی صوبہ درعا کے مزیریب اور تل شہاب نامی علاقوں میں داخل ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔

شام کے ایک سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ شمال مغربی درعا کے الیادودہ علاقے میں مطلوب مسلح عناصرکی صورت حال طے پا چکی ہے۔ الیادودہ مغربی صوبہ درعا میں واقع ہے اور ماضی میں اس علاقے میں راستوں کو بند کرنے ، فوجی چیک پوسٹوں پر حملے اور شہریوں کے خلاف دہشتگردانہ واقعات جیسے کئی سیکورٹی مسائل پیش آ چکے ہیں۔

سن دوہزار تیرہ سے مغربی صوبہ درعا اور شام، اردن اور مقبوضہ جولان کے مثلث پر واقع علاقے بتدریج حکومت شام کے کنٹرول سے نکلنا شروع ہوگئے تھے۔ دو ہزار اٹھارہ میں شامی فوج نے ان علاقوں کا کنٹرول دوبارہ اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا تاہم بعض کالونیوں میں آپریشن نہیں کیا تاکہ مسلح افراد حکومت کے ساتھ قومی آشتی میں شامل ہوجائیں، مگر اب تک ایسا نہیں ہوسکا تھا۔

ٹیگس