Sep ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر حملہ

عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کے دو قافلوں پر حملے ہوئے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے ایک قافلے کو صوبے بابل میں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔اس حملے کی ذمہ داری اصحاب کہف نامی گروہ نے قبول کی ہے۔

ایک اور امریکی فوجی قافلے پر حملہ بغداد کے یوسفیہ علاقے میں ہوا۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی اصحاب کہف گروہ نے قبول کی ہے۔ اصحاب کہف نامی گروہ اب تک عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر ہونے والے کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔

عراق میں حالیہ مہینوں کے دوران امریکی فوجی قافلوں پر بارہا حملے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے جنوری دو ہزار بیس میں عراق سے امریکی فوجی انخلا کے بارے میں ایک بل کی منظوری دی ہے مگر دہشت گرد امریکی فوج اب بھی عراق میں موجود ہے جس پر مختلف عراقی گروہوں اور اس ملک کے عوام میں سخت برہمی پائی جاتی ہے۔

ٹیگس