الخلیل میں صیہونی انتہاپسندوں کا فلسطینیوں پر حملہ
Sep ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
غاصب صیہونیوں نے حرم ابراہیم کے قریب شہر الخلیل کے السہلہ علاقے میں فلسطینی خاندانوں پر حملے کئے ہیں۔
خبروں کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے السہلہ کے علاقے میں فلسطینی خاندانوں پر حملہ کرکے انھیں اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبورکرنے کی کوشش کی۔ صیہونی فوجیوں نے اس حملے میں ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
صیہونی حکومت کے ذریعے الشہداء روڈ بند کرنے اورالخلیل نامی نام نہاد سمجھوتے پردستخط کے بعد سے غاصبوں نے السہلہ علاقے کا محاصرہ شدید کرتے ہوئے اس علاقے کو فلسطینیوں کے لئے بند کردیا اوراس کے بعد صیہونی کالونیوں کی تعمیر شروع کردی۔
غاصبوں نے السہلہ علاقے میں فلسطینیوں کے کئی گھروں پر قبضہ کر کے وہاں صیہونی کالونی بنا دی ہے۔ السہلہ کا علاقہ حرم ابراہیمی تک جانے والی الشہداء روڈ اور الخلیل کے مرکز میں واقع ہے۔