Sep ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • افغان بچوں کی حالت زار پر یونیسف کو تشویش

یونیسف نے افغانستان میں بچوں کی نہایت خراب صورت حال کے سلسلے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے  بچوں کے امور کے ادارے  یونیسف کے رابطہ افسر سلام الجنبیف نے کہا ہے کہ افغانستان بچوں کے لئے بدترین جگہ ہے۔ یونیسف نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں ایک کروڑ سے زیادہ بچوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

 درایں اثنا عالمی ادارہ خوراک نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے نوے فیصد سے زیادہ لوگوں کو پیٹ بھر کھانا میسر نہیں ہے۔

افغان عوام کی یہ صورت حال ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ نے ابھی گذشتہ مہینے افغانستان کا سونا اور اثاثے منجمد کردیئے  جس کا اثرعام لوگوں کی تجارت و معیشت پر پڑا ہے۔

افغانستان پندرہ اگست سے طالبان گروہ کے کنٹرول میں ہے۔

 امریکی فوجیوں کو افغانستان پر بیس سال تک قبضے کے بعد آخرکار اگست کے اواخر میں نہایت ذلت و خواری کے ساتھ  اس ملک سے باہر نکلنا پرا۔

 

ٹیگس