Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۶ Asia/Tehran
  • حماس کے رہنما کا بڑا بیان، اسرائیل سے اگلی جنگ ویسٹ بینک میں ہوگی

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے اگلی جنگ ویسٹ بینک میں ہو گی۔

تحریک حماس کے ایک سینئر رہنما نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسرائیل سے اگلی جنگ مغربی کنارے پر ہوگی، اس علاقے میں سیکورٹی ہماہنگی سے مقابلے کے لئے قومی مفاہمت کا مطالبہ کیا۔

تحریک حماس کے رہنما باسم نعیم کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے کے شہروں اور دہی علاقوں کو انقلابی بنانے کے لئے تمام قومی اور عوامی کوششیں بروئے کار لائی جانی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس عظیم ہدف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سب سے پہلے ہم کو صیہونی حکومت کے ساتھ سیکورٹی ہماہنگی کے نظریہ سے مقابلے کے لئے ایک قومی موقف پر متفق ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس موقف کے حامیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ یا وہ خود اپنی قوم کے ساتھ قومی منصوبے میں شامل ہو جائیں یا کنارے ہٹ جائیں تاکہ قوم غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت کے لئے اپنا طبیعی کردار ادا کرے۔

الخلیج الجدید ویب سائٹ کے مطابق باسم نعیم نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت طویل اور تھکا دینے والی جنگ میں ٹکنے والی نہيں اور بھاری قیمت ادا کرنے کی بھی اس میں توانائی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین کی وزارت صحت نے اتوار کے روز مغربی کنارے کے مرکزی شہر جنین کے اطراف میں واقع ایک گاؤں پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے دوران پانچ فلسطینی فائرنگ میں شہید ہوگئے تھے۔

ٹیگس