Sep ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran

مکتب کربلا کے پروردہ سوگواروں نے سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے حرم مبارک میں ’’کلا کلا اسرائیل‘‘ کا نعرہ بلند کیا۔

شب اربعین کربلائے معلیٰ میں مظلوم کربلا، سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کا حرم مبارک ’’کلّا کلّا اسرائیل‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل عراقی کردستان کے صدر مقام اربیل میں کچھ عناصر نے فلسطینی کاز سے غداری کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے ساتھ گٹھ جوڑ کے تناظر میں ایک کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس پر عراقی حکومت، عدلیہ اور سیاسی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا۔

مظلومِ کربلا کے سوگواروں نے انکے حرم مبارک میں ’’کلّا کلّا اسرائیل‘‘ کے نعرے لگا کر یہ اعلان کر دیا کہ عراقی عوام بدستور مظلوموں بالخصوص فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہے اور قبلہ اول اور سرزمین فلسطین پر قابض صیہونی دشمن کے ساتھ کسی بھی قسم کے رشتے کو کسی قیمت پر تسلیم نہیں کریں گے۔

مزید دیکھیئے:

صیہونی حکومت کے ساتھ گٹھ جوڑ سے متعلق ہوئے اجلاس کے شرکاء کو گرفتار کیا جائے: عراقی عدلیہ

عراقی کردستان میں صیہونی نواز کانفرنس پر حزب اللہ لبنان کا رد عمل

ٹیگس