Sep ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۸ Asia/Tehran
  • نائجیریا، عزاداران امام حسین پر پھر حملہ، 3 شہید، درجنوں زخمی

نائیجیریا میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم یا اربعین کے جلوس پر سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ کر دیا جس میں تین افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی پولیس نے ملک کے دار الحکومت ابوجا کے کچھ علاقوں میں اربعین حضرت سید الشہداء کی مناسب پر نکالے گئے جلوس عزاء اور اربعین مارچ پر حملہ کر دیا۔

اس حملے میں کم از کم تین افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ نائیجیریا کی پولیس نے اسی طرح اربعین کے مارچ میں شامل متعدد زائرین اور عزاداروں کو گرفتار بھی کر لیا۔

آج بروز منگل 28 ستبم کو نائجیریا کے متعدد علاقوں میں اربعین سید الشہداء کی مناسب سے مارچ اور جلوس عزا نکالے گئے تاہم دار الحکومت ابوجا میں نکلنے والے مارچ پر سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ کر دیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی نائیجیریا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شریک عزاداروں پر حملے کئے گئے ہیں جن میں سب سے اہم آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کے حامیوں پر ہونے والا حملہ تھا جس میں شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ سمیت بڑی تعداد افراد زخمی ہوئےتھے جبکہ درجنوں عزادار شہید ہوگئے تھے۔

ٹیگس