فلسطینیوں نے صیہونی ڈرون مار گرایا
فلسطینی مظاہرین نے صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی نابلس میں فلسطینی نمازیوں نے ویسٹ بینک میں غیر قانونی صیہونی کالونیوں کے خلاف اپنے ہفتگی مظاہرے کے دوران آنسو گیس فائر کرنے والے صیہونی ڈرون طیارے کو مار گرایا اور پیروں سے کچل ڈالا۔
فلسطینی شہریوں نے گزشتہ ہفتے کی طرح ہفتے بھی جمعے کو صیہونی حکومت کی غیر قانونی کالونیوں کے خلاف مظاہرے کئے۔ یہ مظاہرے نماز جمعہ کے بعد منعقد ہوئے تھے۔
المیادین چینل کے مطابق صیہونی حکومت ایک ڈرون طیارہ جو مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے فائر کر رہا تھا، گر گیا اور فلسطینی مظاہرین نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس ڈرون طیارے کو پیروں سے خوب مارا۔
دوسری جانب مشرقی نابلس کے بیت دجن گاؤں کے باشندوں نے بھی نماز جمعہ کے بعد صیہونی حکومت کی توسیع پسندی کے خلاف مظاہرے کئے۔
اس مظاہرے پر بھی صیہونی فوج نے حملہ کر دیا اور پلاسٹک کی گولیاں فائر کرکے پانچ افراد کو زخمی کر دیا۔ نابلس میں فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ احمد جبرئیل نے کہا کہ زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے۔