مغربی طاقتیں، مزاحمت کے خلاف متحد ہو گئی ہیں: حماس
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے خبر دی ہے کہ مغربی حکومتیں مزاحمت کو توڑنے کے لیے اپنے علاقائی اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ مغربی حکومتیں بعض علاقائی حکمرانوں کی حمایت سے غزہ پٹی کے محاصرے کو مزید سخت کرنا چاہتی ہیں تاکہ مزاحمت کی طاقت غاصب صہیونی حکومت کے مقابلے کمزور ہو جائے۔
موسی ابو مرزوق نے کہا کہ یہ منصوبہ دراصل فلسطینی مزاحمت کی کامیابیوں کو تباہ کرنے کے لیے تھا۔ ابو مرزوق نے کہا کہ تحریک حماس ان مغربی اقدامات پر دست بستہ تماشائی بنی نہيں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ عربی زبان کے اخبار "الاخبار" نے اپنے بدھ کے ایڈیشن میں انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں سعودی عرب ، مصر اور اردن پر مشتمل اتحاد بنانے کی کوشش کی تھی تاکہ اس کے ذریعے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی طاقت کمزور کی جا سکے۔