Oct ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی سطح پر شام کے بارے میں سوچ میں آئی تبدیلی، شامی عوام کی عزم و ارادہ کی مرہون منت ہے، فیصل مقداد

شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ شام کو جارحیت کا نشانہ بنانے کا بنیادی مقصد اس کی سیاسی صورتحال تبدیل کرنا تھا۔

انھوں نے الاخباریہ ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی اور ملک کے قومی اقتدار اعلی نیز ارضی سالمیت کا تحفظ کرنے میں شامی عوام کی کامیابی کی بنا پر ہی بین الاقوامی سطح پر شام کے بارے میں سوچ تبدیل ہوئی ہے۔ 

فیصل مقداد نے کہا کہ شام کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کا بنیادی مقصد، اس ملک کی سیاسی و جیوپولیٹیکل صورت حال تبدیل کرنا تھا اور بعض لوگ  اس غلط فہمی کا شکار تھے کہ بعض دیگر  ملکوں کی طرح شام میں بھی چند روز میں یہ مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن برسوں گذر گئے مگر شامی عوام کے عزم و ارادے کی بدولت کوئی ٹس سے مس بھی نہیں کر سکا۔

انھوں نے کہا کہ شام میں جو کچھ بھی کامیابی حاصل ہوئی وہ یقینا شامی عوام کے عزم و ارادے کی مرہون منت ہے۔

 

ٹیگس