Oct ۱۰, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۵ Asia/Tehran
  • افغان مہاجرین کی ایران آمد میں اضافہ

افغان مہاجرین کی ایران آمد میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے اور روزانہ تقریبا چار ہزار افغان شہری ایران میں داخل ہورہے ہیں۔

افغانستان کے صوبے نیمروز کے سرحدی کمانڈر محمد ہاشم حنطلہ نے بتایا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ایران جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد ایک ہزار افراد یومیہ سے بڑ ھ کر تقریبا چار ہزار افراد یومیہ ہوگئی ہے۔ادھر یورپی یونین کے امور داخلہ کی انچارج یلوا یوہانسن نے خبر دار کیا ہے کہ اگر چہ یورپ کو افغان مہاجرین کی آمد کا سامنا نہیں ہے لیکن خطرات میں گھرے افغان شہریوں کے حوالے سے اس پر اخلاقی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔افغان مہاجرین کی ایران آمد میں ایسے وقت میں اضافہ ہوا ہے جب تہران بین الاقوامی حمایت اور امداد کے بغیر، اس وقت بھی تیس لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔

ٹیگس