Oct ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کا خطاب، لبنان میں ایندھن کے بحران، بیروت سانحے اور قندوز کے حالیہ واقعے پر اہم بیان

لبنان کی استقامتی تنظیم حزب اللہ کے جنرل سکریٹری سید حسن نصراللہ نے ملک میں معین وقت پر انتخابات ہونے پر تاکید کی۔

سید حسن نصر اللہ نے پیر کی شب اپنی تقریر میں لبنان میں پارلیمانی انتخابات کے معین وقت پر منعقد ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں ایسی کوئی علامات نظر نہیں آ رہی ہیں جو مختلف سیاسی جماعتوں اور گروہوں کی طرف سے پارلیمانی انتخابات میں التواء کی طرف اشارہ کرتی ہوں۔

سید حسن نصر اللہ نے ملک میں بجلی کے بحران کے حل کے تعلق سے کہا کہ مشرق و مغرب سے لبنان کے بجلی کے بحران کے حل کے لئے مختلف پیشکش سامنے آئی ہیں لیکن میری نظر میں اس تعلق سے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان کی پیشکش پر توجہ کرنی چاہیئے۔

حزب اللہ کے جنرل سکریٹری نے لبنان میں بجلی کا بحران پیدار کرکے ملک کی بجلی کی صنعت کی نجکاری کا زمین ہموار کرنے کی کچھ لوگوں کی کوششوں کی طرف سے خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ لبنان کی بجلی کے بحران کے حل کی مخالفت کرے تو اس سے نپٹنے کے لئے مناسب قدم اٹھایا جائے۔

انہوں نے اسی طرح ملک میں ایندھن کے بحران کے بارے میں کہا کہ ہم تیل کی درآمد کے ابھی ابتدائی مرحلہ میں ہیں۔ کئی ایرانی تیل ٹینکر آئے ہیں، جسکی کھیپ لبنان منتقل ہو رہی ہے۔ ہم نے پہلے ہی مرحلے میں کہا تھا کہ کچھ اداروں کو فری میں ایندھن کی سپلائی ہونی چاہیئے۔ کچھ ادارے ڈیزل بیچ کر ایندھن خریدیں۔ ہم تیل کے بازار میں رقابت یا فائدہ کمانے کی کوشش میں نہیں ہیں۔ ہم فی الحال اسی روش کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور کچھ اداروں کو ایک مہینے فری میں ڈیزل فراہم کریں گے اور باقی کو چاہیئے اپنی ضرورت کا ایندھن خود خریدیں۔

انہوں نے پچھلے سال بیروت بندرگاہ میں ہوئے بھیانک دھماکے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ بیروت دھماکے کی تحقیقات جاری رہنے کا خواہاں ہے اور ہم اپنے اس مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

سید حسن نصر اللہ نے اسی طرح افغانستان کے صوبے قندوز میں ایک مسجد میں گذشتہ جمعے کو ہوئے دہشگرادنہ حملے کی شدید مذمت کی۔

انہوں اس دھماکے کے تعلق سے ایک اہم نکتے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یوں تو داعش نے قندوز دھماکے کی ذمہ داری لی ہے لیکن اس جرم کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے کیونکہ اس نے داعش کو عراق سے افغانستان منتقل کیا ہے۔

ٹیگس