Oct ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
  • غرب اردن پر صیہونی جارحیت

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے جنوبی علاقوں کو ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطین الان کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے جمعے کو غرب اردن کے شہر جنین کے جنوبی علاقوں  پر حملہ کیا جہاں فلسطینیوں اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

صیہونی فوجیون نے اسی طرح فلسطینیوں کو زدوکوب کیا اور ان کی گاڑیاں روکیں۔غاصب صیہونی حکومت نے دسمبر دو ہزار سترہ سے غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ جارحیت کا نیا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اس قسم کے وحشیانہ حملے مسلسل کئے جاتے رہے ہیں۔ غاصب صیہونی حکومت کی اس جارحیت کے نتیجے میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس