Oct ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۶ Asia/Tehran
  • شام نے صیہونی حکومت کے بارے میں اپنے موقف کا واضح اعلان کر دیا

شام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ سے پسپائی اختیار نہيں کریں گے۔

شام کے ایک سینئر عہدیدار نے اردن کے خصوصی نمائندے کے دمشق دورے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک سے شام کے تعلقات کی شروعات اس بات کی وجہ نہیں بنے گی کہ شام صیہونی حکومت کے بارے میں اپنے موقف کو تبدیل کر دے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے ایک سینئر عہدیدار نے المیادین چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام اور اردن کے حکام کے درمیان گفتگو تقریبا ایک سال پہلے شروع ہوگئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ شام کے صدر بشار اسد اور شاہ اردن عبد اللہ دوم کے درمیان حالیہ ٹیلیفونی رابطہ کوئی پہلا رابطہ نہیں تھا۔

شام کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ حالیہ ایک سال کے دوران شاہ اردن کے ایک سے زائد خصوصی ایلچی نے ایوان صدر کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے مناسب وقت نہیں تھا کہ اردن، دمشق سے رابطے کے بارے میں بات کرتا لیکن آج مناسب وقت آ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شام کے تعلقات کی بحالی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ صیہونی حکومت کے بارے میں دمشق کے موقف میں تبدیلی رونما ہو جائے اور دمشق نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بارے میں اپنا موقف تبدیل نہيں کیا ہے اور کبھی کرے گا۔

واضح رہے کہ شام اور اردن کے تعلقات گزشتہ 10 برسوں کے بعد پھر سے بحال ہو رہے ہیں۔

ٹیگس